ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت

0 4

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی ترجیحات میں ملکی وسائل پر انحصار کے ذریعے معیشت کا استحکام، خصوصاً توانائی کے شعبے کی پائیدار ترقی کو فروغ مل رہا ہے، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی ہے۔

ایس این جی پی ایل نیٹ ورک میں گیس کی شمولیت سے قومی توانائی کی فراہمی میں استحکام ممکن ہوا۔

او جی ڈی سی ایل توانائی کی تلاش، ڈرلنگ، پیداوار اور انجینئرنگ میں پیش پیش ہے، نئے دریافت شدہ کنویں سے روزانہ 8.5 ملین مکعب فٹ گیس اور 610 بیرل تیل کی پیداوار متوقع ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے او جی ڈی سی ایل توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.