2032 میں زمین کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے؟
ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2032 میں زمین کے سیارچے سے ٹکرانے کے امکانات دُگنے ہوگئے ہیں۔
سائنس دانوں کے مطابق 22 دسمبر 2032 کو زمین اور گزشتہ برس دریافت ہونے والے سیارچے 2024 وائے آر کے درمیان تصادم متوقع ہے۔
90 میٹر بڑے اس سیارچے کے متعلق گزشتہ ہفتے کی گئی پیشگوئیوں میں زمین سے قریب موجود اس فلکی جِرم کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات 1 فی صد تھے جو اب بڑھ کر 2.3 فی صد ہوگئے ہیں۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ادارہ سیارچے کا مطالعہ جاری رکھے گا اور جیسے جیسے اس کے اور اس کے مدار کے متعلق معلومات حاصل ہوتی جائے گی اس کےٹکرانے کے امکانات کے حوالے سے نظر ثانی کی جاتی رہے گی۔