سہ ملکی سیریز؛ فخر کے پاس سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا موقع

0 5

چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں واپسی کرنیوالے قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں لیجنڈری سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا۔

پاکستانی ٹیم آج سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگا۔

اس میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے پاس لیجنڈری اوپنر سعید انور کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے سینچریاں ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔

فخر زمان کی واپسی اوپنر صائم ایوب کے انجرڈ ہونے کے بعد ہوئی ہے، وہ گزشتہ کچھ ماہ سے انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر تھے۔

90 کی دہائی کے لیجنڈری اوپنر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 32 اننگز میں 4 سنیچریاں اسکور کیں تھی جبکہ فخر زمان نے محض 17 اننگز میں کیویز کیخلاف 4 سنیچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

اگر جارح مزاج اوپنر آج میچ میں کیویز کیخلاف سینچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔

ان کے علاوہ فہرست میں تیسرا نمبر رمیز راجا کا ہے جنہوں نے 19 میں 3، چوتھا نمبر احمد شہزاد کا ہے جنہوں نے 15 اننگز میں 2 جبکہ پانچواں نمبر بابراعظم ہے جنہوں نے بطور اوپنر نیوزی لینڈ کیخلاف 20 اننگز میں 2 سینچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.