عاطف اسلم کی جادوئی آواز میں چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل گانا ریلیز

0 10

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا۔

چیمپئنز ٹرافی کا یہ آفیشل ترانہ آئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا جسے پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔

ایک منٹ 39 سیکنڈ پر مشتمل اس ترانے کا عنوان "جیتو بازی کھیل کے” رکھا گیا ہے، جبکہ گانے کی ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی میں شامل تمام ٹیموں کے جھنڈے نمایاں کیے گئے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کی آواز میں پیش کیے گئے اس ترانے کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور اسے ایک بہترین تخلیق قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کیلیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے، صائم کی کمی محسوس ہوگی، محمد رضوان

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے، میزبان پاکستان اپنی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی مہم کا آغاز اسی روز کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا، بعدازاں انہیں 23 فروری کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی بھارتی ٹیم کی عدم شمولیت کے باعث ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی۔ بھارتی ٹیم کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.