فلسطین اور کشمیر کو سازشوں کے تحت متنازع بنا دیا گیا، شیخ ناصری

0 27

نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر دونوں علاقوں کو سازشوں کے تحت متنازع بنا دیا گیا ہے اور دونوں کی تاریخ میں ظلم و ستم کی داستانیں بھری پڑی ہیںایک خطہ پر یہود تو دوسرے پر ہنود قابض ہیں۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہےکہ دونوں خطوں کے مسائل پچھلی صدی کی ایک ہی دہائی میں شروع ہوئے ایک طرف فلسطین تو دوسری طرف کشمیر کو متنازع بنادیا گیا جبکہ ایک خطہ پر یہودیوں نے تو دوسرے پر ہندوئوں نے اپنا ناجائز تسلط قائم کر لیا ۔جب 1948 میں اسرائیل کے قیام کے بعد فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کیا گیاتو اس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی مہاجرین بن گئےاس مسئلہ کا مستقل حل نہ نکلنے کی وجہ سے اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں۔

صیہونیوں نے جس انداز میں غزہ میں قتل و غارت کی اُس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی جبکہ دنیا تماشائی بنی رہی۔علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہےکہ دوسری طرف مسئلہ کشمیر جو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 1947 میں تقسیم کے وقت سے شروع ہوا اور آج تک مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اس تنازعے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں تین جنگیں ہوچکی ہیں جبکہ بارڈرز اور لائن آف کنٹرول پر ہر وقت جنگ کی سی کیفیت رہتی ہے جبکہ لاتعداد کشمیری بھائی اپنی جانیں سرزمین وطن کیلئے قربان کر چکے ہیں ۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہےکہ آج جس طرح اسرائیل فلسطین کی حیثیت ختم کرنے پر تُلا ہوا ہے اُسی طرح 2019 میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا جس کے بعد وہاں کے حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیںخدا کرے کہ مسلم اُمہ کو جلد ہوش آئے اور وہ یہود و ہنود سے اپنی سرزمینیں واپس لے لیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.