حکومت کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہےگا

0 6

حکومت پاکستان نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔

خیال رہے کہ پرنس کریم آغا خان 4 فروری کو پرتگال میں انتقال کر گئے تھے، ان کی نماز جنازہ ہفتے کے روز پرتگال میں ہوگی جبکہ ان کی تدفین اتوار کو مصر کے شہر اسوان میں ہوگی۔

پرنس کریم آغا خان اسماعیلی برادری کے 49ویں امام تھے، پرنس کریم آغا خان 11 جولائی1957 کو اسماعیلی برادری کے امام بنے، اس وقت ان کی عمر 20 برس تھی۔

پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی برادری کے 50 ویں امام بن گئے ہیں۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا 50 واں امام نامزد کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.