فخر زمان کا 10 کلو وزن کس بیماری کی وجہ سے کم ہوا؟ قومی بیٹر نے بتا دیا

0 6

قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان نے اپنی بیماری، ٹیم سے باہر ہونے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری سے متعلق گفتگو کی ہے۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا مجھے انجری نہیں تھی بلکہ بیمار تھا اور بیماری کسی کو بھی آ سکتی ہے، مجھے ہائپر تھائیرائیڈ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے 10 کلو وزن کم ہوا اور پٹھے کمزور ہو گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا ریکوری میں وقت لگا اسی وجہ سے ٹیم سے باہر تھا کوئی اور وجہ نہیں تھی، اب میں مکمل فٹ ہوں، ڈومیسٹک میں شروع کے 4، 5 میچز مشکل تھے اور ایسا لگا جیسے کھیلنا بھول گیا ہوں، آہستہ آہستہ بہتر ہوا اور اچھی پرفارمنس رہی، اب تو مکمل صحت یاب ہوں۔

فخر زمان کا کہنا تھا چیمپئنز ٹرافی بڑا اہم ایونٹ ہے، پرجوش ہیں کیونکہ آئی سی سی ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے۔

بابر اعظم کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی اور ان کے ساتھ اوپن کرنے سے سے متعلق سوال پر فخر زمان کا کہنا تھا بابر اعظم جیسی کلاس کے بیٹر کے لیے نمبر معانی نہیں رکھتا، مجھے امید ہے کہ وہ اوپننگ میں اچھا کریں گے اور میرے لیے چیزیں آسان کریں گے۔

فخز زمان کا کہنا تھا میری شروعات چیمپئنز ٹرافی سے ہوئی تھی، کوشش کروں گا کہ یہ چیمپئنز ٹرافی سے زیادہ میرے لیے اور ٹیم کے لیے یادگار رہے، میں انڈیا کے خلاف میچ بھی اسی مائنڈ سیٹ سے کھیلتا ہوں جس طرح سے دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلتا ہوں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.