آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سمیت اہم فاسٹ بولر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر
آسٹریلیا ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز سمیت اہم فاسٹ بولر پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔
بھارت کے خلاف گواسگر بارڈر ٹرافی کے دوران پیٹ کمنز ٹخنے کے مسائل کا شکار ہوئے تھے لیکن اب تک وہ صحتیاب نہیں ہو سکے جبکہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی کولہے اور پنڈلی میں کھنچاو کا شکار ہیں۔
آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی کمرے کی تکلیف کے سبب اسکواڈ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ انکی انجری کی بحالی میں وقت درکار ہے۔
دوسری جانب، بیٹنگ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے بھی ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مارکس اسٹونس چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا حصہ تھے۔
آسٹریلیا کو آئندہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے ابتدائی اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کرنا ہوں گی اور امکان ہے کہ سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر اعلان کیا جائے گا۔