جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان پر حکومت واضح مؤقف لاکر قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ بارے ہرزہ سرائی پر سخت رد عمل میں کہا کہ فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے، اسرائیل ایک صیہونی قبضے کا نام ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کو آج تک فلسطین نے تسلیم نہیں کیا، یہ ایک حساس معاملہ اور پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔