نائیجیریا میں اسکول میں آتشزدگی سے 17 طالب علم جاں بحق

0 5

نائیجیریا کے شمالی قصبے میں ایک اسکول میں بدترین آتشزدگی سے 17 طالب علم جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی نائیجیریا کے قصبے کوران نمودا میں اسکول میں آتشزدگی سے 17 بچے جاں بحق اور دیگر کئی جھلس کر زخمی ہوگئے، اسکول میں بچوں کو دینی تعلیم دی جا رہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ آگ کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والے متعدد بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسکول میں زیرتعلیم بچوں کی عمریں 7 سے 17 سال کے درمیان تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کی تعداد 12 سے زائد ہے، جو شدید زخمی ہیں۔

ترجمان پولیس یزید ابوبکر نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اسکول میں آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں کے والد حسینی ادامو نے بتایا کہ آگ اسکول کے قریب واقع ایک گھر میں لگی اور پھیلتے پھیلتے اسلامی اسکول تک پہنچ گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.