چینی ایپ ڈیپ سیک استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت سزا کا قانون پیش

0 5

امریکی قانون ساز نے ایک نیا قانون تجویز کیا ہے جس کے مطابق چینی اے آئی ایپ ڈیپ سیک کو استعمال کرنے والے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریپبلیکن سینیٹر جوش ہاؤلے کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل کا مقصد امریکی شہریوں کو چینی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے روکنا ہے۔

قانون کی منظوری کے بعد چین میں بنائی گئی ٹیکنالوجی کی درآمدگی کو روکا جا سکے گا اور خلاف ورزی کرنے والے کو 20 سال تک کی قید اور 10 لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا ہوگا اور اگر خلاف ورزی کسی کاروبار کی جانب سے کی گئی ہوگی تو یہ جرمانہ بڑھ کر 10 کروڑ ڈالر تک ہوجائے گا۔

اگرچہ قانون میں ڈیپ سیک کا نام نہیں لیا گیا لیکن یہ چینی چیٹ بوٹ کے متعارف کرائے جانے کے صرف ایک ہفتے بعد ہی پیش کیا گیا ہے جو کہ اس وقت امریکا میں سب سے مشہور اے آئی ایپ بن گئی اور امریکی ٹیک اسٹاک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ایپ کو امریکی ٹیک انڈسٹری کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے چکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.