بہاولپور کے چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر طبعی عمرپوری کرکے مرگیا

0 7

بہاولپور کے چڑیا گھر میں ایک بنگال ٹائیگر اپنی طبعی عمرپوری کرکے مرگیا۔

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق مرنے والے ٹائیگر کی عمر 20 سال تھی، اسے 2010 میں بہاولپور چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ بنگال ٹائیگر کی اوسط عمر 16 سے 20 سال ہوتی ہے۔

گزشتہ ماہ بھی بہاولپور کے چڑیا گھر میں7 سالہ بنگال ٹائیگر ہلاک ہوگیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق بنگال ٹائیگر کئی ہفتوں سے بیمار تھا اور 3 روز سے کھانا پینا بھی چھوڑ چکا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.