بھارتی شہر چینائے کے رکشا ڈرائیورمحبوب بھائی کی 18 سالہ بیٹی خزیمہ کچھ عرصہ قبل امریکا میں ہوئے کیرم ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر لیڈیز عالمی چیمپئن بن گئی۔
محبوب کو کیرم کھیلنا اتنا پسند ہے کہ گھر میں کوچنگ سینٹر بنا لیا اور پھر ان کی بیٹی خزیمہ نے محنت ولگن سے عالمی کپ جیت کر اپنے غریب گھرانے کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔
معمولی آمدن کی وجہ سے محبوب بھائی بہ مشکل کوچنگ سینٹر چلاتے ہیں۔ خزیمہ وزیر اعلی تامل ناڈو ایم کے سٹالن کے عطیہ کردہ 15 لاکھ روپے پا کر امریکا جا پائی ورنہ پہلے ویزہ دو بار ریجکٹ ہوا تھا۔
خزیمہ نے شاندار کھیل دکھایا تو ریاستی حکومت نے اسے ایک کروڑ روپے انعام سے نوازا ہے۔ خزیمہ کی خواہش ہے کیرم ورلڈ کپ کے مقابلے دیگر کھیلوں کی طرح ٹی وی پر دکھائے جائیں۔