مریخ پر موجود یہ چوکور ساخت کیا ہے؟
ہماری دنیا کے قریب ترین سیاروں میں سے ایک اور ممکنہ طور پر زمین کے بعد ہمارے نظام شمسی میں انسانی زندگی کو سہارا دینے کا بہترین دعویدار، مریخ طویل عرصے سے انسانوں کے لیے توجہ کا مرکز رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سیارے کے بارے میں کوئی بھی خبر یا سازشی نظریہ فوری طور پر وائرل ہو جاتا ہے۔
اس بار ہماری توجہ حاصل کرنے کے لیے مریخ پر بنی بالکل چوکور ساخت ہے جسے ناسا نے دریافت کیا تھا۔
سرمئی رنگ کے اس کامِل ‘آبجیکٹ’ کی تصاویر سوشل میڈیا پر کئی دن پہلے گردش میں آئی تھیں۔
یہ تصویر سیارے کے ایک کریٹر کے چھوٹے سے حصے سے لی گئی تھی جس میں چوکور ساخت اس حصے کے سب سے اوپر پائی گئی۔
لیکن اس سے پہلے کہ آپ یہ فرض کریں کہ مریخ پر قدیم زندگی ہو سکتی ہے، حقیقت یہ ہے کہ ایسے مظہر نہ صرف مریخ یر چاند پر بلکہ دنیا میں بھی بنتے رہے ہیں۔