ٹرمپ نے میکسیکو کے بعد کینیڈا کیلئے بھی ٹیکس کا نفاذ ایک ماہ کیلئے روک دیا

0 7

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی طرح کینیڈا کیلئے بھی ٹریف کو فی الحال نہ بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ایک ہی روز میں دو بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس کے بعد جاری بیان میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ کم سے کم 30 روز کیلئے روک رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے بعد کینیڈا،میکسیکو کی جانب سے سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے پر ٹیرف التوا میں ڈالا گیا ہے۔

تاہم وائٹ ہاؤس نے ابھی اس معاملے کی وضاحت نہیں کی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم سے پہلے میکسیکو کی صدر کلاڈیا نے بھی کہا تھا کہ امریکی صدر نے ان کے ملک پر عائد ٹیرف ایک ماہ کے لیے التوا میں ڈال دیا ہے۔

میکسیکو کی صدر نے سرحد پر10 ہزار فوجی بھیجنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

تازہ صورتحال میں کینیڈا کے اپوزیشن لیڈر نے بھی وزیراعظم ٹروڈو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کینیڈا امریکا سرحد پر 10 ہزار فوجی، ہیلی کاپٹراورنگرانی کے آلات بھیج دیں۔

خیال رہے کہ یکم فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کیے تھے۔

حکم نامے کے تحت کینیڈا سے امریکا برآمد کیے جانے والے سامان پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس 10 فیصد لگایا گیا ۔

اسی طرح میکسیکو سے امریکا برآمد کی گئی اشیا پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانے والی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ۔

تاہم پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر لگایا گیا 25فیصد ٹیرف ایک ماہ کیلئے ملتوی کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.