سستی بجلی خریدنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، حکومت بھی سستی پیدا ہونے والی بجلی مہنگی خریدنے میں ملوث نکلی۔
دستاویزات میں ہوا سے بننے والی بجلی 47 روپے، سولر سسٹم سے پیدا ہونے والی بجلی 48 روپے فی یونٹ خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔
حکومت نے ونڈ پاور پلانٹس سے 47 روپے فی یونٹ تک بجلی خریدی جبکہ سولر سے پیدا ہونے والی بجلی 48 روپے فی یونٹ میں خریدی گئی، ونڈ پاور کے صرف 8 پاور پلانٹس سے 40 روپے سے زائد فی یونٹ بجلی خریدی گئی۔
دستاویز میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے سولر کے دو پلانٹس سے 48 روپے اور ایک پلانٹ سے 46 روپے فی یونٹ بجلی خریدی گئی ہے۔