8 فروری کو متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف آواز اُٹھائیں گے: اسد قیصر

0 6

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدقیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے آزادی اظہار پر پابندی لگائی ہے، متنازع پیکا ایکٹ کو واپس لیا جائے۔

صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 8فروری کو پیکا ایکٹ کے خلاف آواز اُٹھائیں گے،ہر شہری کو بولنے کا حق حاصل ہے لیکن انہوں نے متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے وہ حق چھینا ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس متنازع پیکا ایکٹ کو واپس لیا جائے،اس معاملے میں ہم صحافی برادری کے ساتھ ہیں۔

اسدقیصر کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو صوابی میں ہونے والا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رُخ بدلے گا،8فروری کو عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن 17سیٹوں والے شہبازشریف کو وزیراعظم بناکر ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی،ہم چوری کیے گئے مینڈیٹ کو واپس لیں گے۔

اسدقیصر نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد اُنہوں نے عدالتی نظام کو ختم کردیا ہے اور محکوم بھی بنادیا ہے،جب بھی ہماری حکومت آئے گی تو 26ویں ترمیم کو ختم کریں گے اور عدالتوں کو ظالموں کے شکنجے سے آزاد کرائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.