بالنگ اوسط 100 کی اور بیٹنگ اوسط 9 کی کیا سلیکشن ہے

0 4

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شمولیت پر شائقین کے بعد سابق کرکٹرز نے بھی سوال اٹھادیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سلیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ‘آؤٹ آف بلیو’ قرار دیا۔

فرنچائز کی پریس کانفرنس میں آل راؤنڈر کی اسکواڈ میں واپسی پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 20 میچز میں اسکی بالنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی، اب آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی کیلئے متنخب کردہ اسکواڈ پر انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے حیران کُن ہے کہ دنیا بھر کی ٹیموں نے برصغیر کی پچز کے باعث اسپنرز کی تعداد بڑھائی ہے لیکن پاکستان صرف ابرار احمد کیساتھ جارہا ہے۔

دوسری جانب سابق کرکٹرز تنویر احمد، کامران اکمل اور باسط علی نے بھی آل راؤنڈر فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی واپسی پر سوالیہ نشان اٹھایا جبکہ انکی ایک سفیان مقیم اور بالنگ آل راؤنڈر کیلئے عامر جمال کے ناموں کے حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اپنا آخری ون ڈے میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 11 ستمبر 2023 میں ایشیاکپ میں کھیلا تھا جہاں پاکستان کو بدترین شرکت کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا آخری میچ 7 اکتوبر 2023 کو کھیلا تھا، جس کے بعد سے وہ ٹیم میں جگہ بنانے سے قاصر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.