خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ضلع جنوبی وزیرستان اپرکا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کردیا۔
پشاور میں وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور نے سماجی تنظیم کی ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں سینیٹردوست محمد، صوبائی وزرا، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ نے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سب ڈویژن لدھا کو اضافی سب ڈویژن دینے اور کانگیرام کو تحصیل کا درجہ دینےکا بھی اعلان کیا۔