ورلڈکپ بھارت میں کھیلنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، ذکا اشرف
وزیراعظم پاکستان نے ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی ،سربراہ پی سی بی
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا کہ ورلڈکپ بھارت میں کھیلنے کا فیصلہ حکومت کرے گی،وزیراعظم پاکستان نے ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی، ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے بھارت کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت ہدایت دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی چینل سے گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے آئی سی سی نے ہم سے پوچھا تھا، بورڈ نے معاملہ حکومت کو ریفر کرتے ہوئے وزیر اعظم اور پیٹرن شہباز شریف کو خط لکھا تھا تاہم انہوں نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ بھارتی حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت ہدایت دے گی، وینیوز کے بارے میں بھی حکومت بہتر فیصلہ کرسکتی ہے کہ کہاں جانا اور کہاں نہیں جانا چاہیے۔