آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان ٹور کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئی

0 27

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان ٹور کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئی ہے۔

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 پاکستان کے ٹور کے لیے لاہور واپس پہنچ گئی ، ٹرافی اس سے پہلے پاکستان میں 16 سے 25 نومبر تک پاکستان آئی تھی۔

ٹرافی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم اور 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔

ٹرافی 31 جنوری سے 2 فروری تک شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور کا دورہ بھی کرے گی جو 3 فروری کو لاہور واپس آئے گی۔

اس کے بعد 5 فروری کو سرگودھا اور 6 فروری کو پشاور اور اسلام آباد کا دورہ کرے گی،ٹرافی دوسرے مرحلے کا دورہ 15 فروری کو ختم کرے گی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.