شرح سود 22 فی صد برقرار،امپورٹ سے پابندیاں ختم

مئی میں 38 ، جون میں 29.4 فی صد افراط زر رہی،اسٹیٹ بینک

0 120

کراچی(شوریٰ نیوز) شرح سود 22 فی صد برقرار،امپورٹ سے پابندیاں ختم،مئی میں 38 ، جون میں 29.4 فی صد افراط زر رہی،اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، جس کے مطابق ملک میں شرح سود آئندہ 2 ماہ کے لیے 22 فی صد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی بیان میں میں بتایا کہ گزشتہ ریگولر میٹنگ 12 جون اور ایک ہنگامی اجلاس 26 جون کو منعقد ہوا، جس میں کمیٹی نے افراط زر اور بیرونی عوامل پر غور کیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق مئی میں 38 فی صد، جون میں 29.4 فی صد افراط زر رہی۔ 29.2 فی صد مالی سال 2022-23 کا اوسط افراط زر رہا۔ ختم ہونے والے سال کے لیے اسٹیٹ بینک نے 27 سے 29 فی صد افراط زر رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.