ریمی لوسیڈی ہانگ کانگ میں 68 منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک

خطروں کا کھلاڑی خطرناک اسٹنٹ کے دوران 721 فٹ کی بلندی سے گر گیا

0 79

ہانگ کانگ(شوریٰ نیوز) ریمی لوسیڈی ہانگ کانگ میں 68 منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک،خطروں کا کھلاڑی خطرناک اسٹنٹ کے دوران 721 فٹ کی بلندی سے گر گیا ، فرانس کےخطروں کے کھلاڑی ریمی لوسیڈی ہانگ کانگ میں 68 منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک ہوگئے۔ریمی لوسیڈی 68 منزلہ عمارت کی چھت سے کودنے کے خطرناک اسٹنٹ کے دوران 721 فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوئے۔ لوسیڈی ہانگ کانگ کی بلند و بالا عمارت سے کودنے کا اسٹنٹ اپنی انسٹاگرام پوسٹ بنانے کیلئے کر رہے تھے، 30 سالہ ریمی لوسیڈی جمعرات کو ہانگ کانگ پہنچے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.