واشنگٹن، 80 میل کی رفتار سے ہوائیں، تیز بارش، درخت اکھڑ گئے

بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ،ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگ

0 80

واشنگٹن (شوریٰ نیوز)واشنگٹن، 80 میل کی رفتار سے ہوائیں، تیز بارش، درخت اکھڑ گئے،بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ،ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ،طوفانی ہواؤں اور بارش سے کئی درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں جس سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ادھر میکسیکو میں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جب کہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ٹینس بال کے برابر اولے پڑے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور سائن بورڈ گرگئے۔روس کے وسطی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب چین کے صوبے فوجیان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں جب کہ کھیلوں کے مقابلے منسوخ کردیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.