صحافی برادری کی رائے لے کر بل لایا جانا چاہیے تھا: عرفان صدیقی

0 12

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں صحافی برادری کی رائے لے کر بل لایا جانا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ یہ میڈیا کا حق ہے رائے لینی چاہیے تھی، یہ نہیں ہوسکتا کہ اس قانون کو مس یوز کیا جائے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نےکہاکہ صحافی تنظیموں کی طرف سے کوئی ٹھوس تجاویز نہیں دی گئیں، صحافی ہمیں قانون کے سقم بارے لکھ کر بتائیں، صحافیوں کی شکایات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی اور دروازے پر نہ جائے، ہمارا دروازہ کھلا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.