آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 9 تا 14 اگست ہو گا

شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم اگست سے شروع ہوگی

0 108

اسلام آباد (شوریٰ نیوز)آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 9 تا 14 اگست ہو گا،شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم اگست سے شروع ہوگی، ٹورنامنٹ پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 9 اگست سے 14 اگست تک لیڑر سٹی باولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔جس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں آٹھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ،مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی اور انٹر سکول کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں،ایونٹس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن یکم سے 7 اگست تک کروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 13 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.