تھائی لینڈ، گودام میں دھماکا, 12 افراد ہلاک،121 زخمی

فائر کریکرز کے گودام میں بھڑکتی آگ نے 200 مکانات کو لپیٹ میں لے لیا

0 163

بنکاک(شوریٰ نیوز) تھائی لینڈ، گودام میں دھماکا, 12 افراد ہلاک،121 زخمی،فائر کریکرز کے گودام میں بھڑکتی آگ نے 200 مکانات کو لپیٹ میں لے لیا۔دھماکے اور آتشزدگی سے گودام کی چھت بھی گر گئی۔ دھماکے، گودام کی چھت گرنے اور آتشزدگی میں کم سے کم 12 افراد ہلاک اور 121 زخمی ہوگئے۔تھائی لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر قائم فائر کریکرز کے گودام میں ابتدائی تحقیقات میں دھماکے کی وجہ وہاں مرمتی کاموں کے دوران ویلڈنگ کا ہونا ہے۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں گزشتہ ماہ ایک پُل گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.