عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں توسیع، توشہ خانہ ٹو دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا

0 8

سیشن عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک اور عمران خان کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی جب کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے توشہ خانہ کیس ٹو کسی اور بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت کےسامنے پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے جج سے کیس دوسرےبینچ کومنتقل کرنےکی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنےکلائنٹ کی ہدایات کےمطابق عدالت کے سامنے اپنی استدعا رکھتا ہوں، یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئرجج پہلے سےسن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاور مانیکا نے عمران خان کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائرکی، عدت کیس میں انہی بنیادوں پرکیس دوسرےبینچ کومنتقل کرنے کا آرڈر ہوگیا، اسلام آبادہائیکورٹ میں اتنے سینئر ججز موجود ہیں اور مجھے اپنےکلائنٹ کی ہدایات ہیں۔

سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ میری استدعا ہےعدالت کوئی نئی تاریخ نہ دےاور اس نکتے پرتھوڑا سوچ لے جس کے بعد جسٹس راجہ انعام نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

دوسری جانب اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کردی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.