وفاقی حکومت کا جسٹس منصورکے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ

0 7

وفاقی حکومت نے بینچز مقرر کرنے کے کیس میں جسٹس منصور علی شاہ سمیت 2 رکنی بینچ کی جانب سے فل کورٹ تشکیل دینے کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے جسٹس منصور شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ کی جانب سے بینچز مقرر کرنے کے کیس میں فل کورٹ کی تشکیل کے آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا مگر وہ یہ اختیار استعمال نہیں کرسکتے تھے۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا کہ غیر آئینی فیصلہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اس فیصلے کو چیلنج کرے گی۔

واضح ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا، چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.