سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 فروری کو طلب

0 10

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 فروری کو طلب کر لیا گیا۔

چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت 11 فروری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا جس میں سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تقرری کیلئے غور کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ججز تعیناتیوں کیلئے ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز سمیت 5 سینیئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا اور تمام ہائی کورٹس کے پہلے پانچ سینئر ججوں میں سے سپریم کورٹ میں تقرر کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ ججز کی تعداد 34 کرنے کا بل پاس کیا تھا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت ججز کی تعداد 16 ہے اور اس کے علاوہ 2 ایڈہاک ججز بھی تعینات ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.