ایف بی آر کو 50 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ

0 9

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں ماہ جنوری کے دوران 50 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر جنوری کے دوران 900 ارب روپے تک ٹیکس جمع کر سکے گا، ایف بی آر کا جولائی سے جنوری ریونیو شارٹ فال 435 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا، ابھی تک ایف بی آر 700ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس جمع کر سکا ہے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو 3 روز میں مزید 2 سو ارب روپے تک ٹیکس جمع کر سکے گا، جنوری کیلئے 956 ارب روپے کا حدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔

خیال رہے کہ ایف بی آر ایف بی آر کو جاری تیسری سہہ ماہی کے دوران 3 ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہے ، جنوری کیلئے 956 ارب اور فروری کیلئے بھی تقریبا ًساڑھے900 ارب روپے کا ہدف ہے جبکہ مارچ کے دوران تقریباً 12 سو ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہو گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.