چیمپئینز ٹرافی؛ کیسا اسکواڈ منتخب کیا ہے! ہربھجن بھڑک اُٹھے
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی اسکواڈ کے انتخاب پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے یوزویندر چہل، سنجو سیمسن اور محمد سراج کو شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی سمجھ نہیں آتا ہے کہ سنجو سیمسن رنز بنانے باوجود ڈراپ کردیا جاتا ہے، مجھے معلوم ہے وہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوسکتا تھا اور 50 اوورز فارمیٹ میں انکی اوسط 55 سے 56 ہے لیکن وہ دیگر وکٹ کیپر بیٹرز جیسا نہیں ہے۔
ہربھجن سنگھ نے چیمپیئینز ٹرافی اسکواڈ سے بھارتی ٹیم سے یوزویندر چہل کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی، یوزویندر چہل دبئی کی پچز کیلئے بہترین انتخاب ہوسکتا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ اس نے کیا غلط کیا ہے کہ ٹیم سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئینز ٹرافی کے گروپ اے میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے ساتھ شامل ہے، انکے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے، پہلا گروپ میچ 20 فروری کو بنگلادیش کے ساتھ شیڈول ہے۔
بعدازاں بھارتی ٹیم کو روایتی حریف پاکستان کا چیلنج درپیش ہوگا اور آخری گروپ میچ نیوزی لینڈ کیساتھ 2 مارچ کو شیڈول ہے۔