امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا طالبان کے اہم رہنماؤں پر انعام رکھنے کا عندیہ

0 5

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے طالبان کے اہم رہنماؤں پر انعام رکھنے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کو قید کئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

امریکا کے نئے وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ طالبان نے زیادہ تعداد میں امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، سچ ہے تو ہمیں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی بڑی قیمت مقرر کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان پر رکھا گیا انعام اسامہ بن لادن پر رکھی گئی رقم سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے چند روز پہلے افغانستان کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.