پاکستان اور آئی سی ایس سی او کا لڑکیوں کیلئے گرین ایجوکیشن پر متفقہ کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق ہوگیا۔
وزیرِاعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے اسلامک ورلڈ تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (آئی سی ای ایس سی او) کی سربراہ ڈاکٹر ہیڈی جتو سی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران لڑکیوں کے لئے گرین ایجوکیشن پر مشترکہ کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔
گرین ایجوکیشن کانفرنس کے انعقاد کی تجویز رومینہ خورشید عالم نے دی، وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ لڑکیوں کے لئے گرین سکلز پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، اسلامی دنیا میں لڑکیوں کے لئے قومی موسمیاتی تعلیمی فریم ورک متعارف کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے لئے لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہوگا، چین کی فنڈنگ سے ’’شی پاور‘‘ منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا ہے، بلوچستان کی 20,000 لڑکیاں ’’شی پاور‘‘ منصوبے سے مستفید ہوئی ہیں، ملاقات میں پاکستان اور آئی سی ای ایس سی او کے درمیان مستقل مشترکہ منصوبوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔