دوسرا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف تباہ کن آغاز، 1 گھنٹنے میں 7 وکٹیں گرگئیں

0 7

ویسٹ انڈیز نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کیخلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 38 رنز بنالیے۔

ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپنرز نے محض ایک گھنٹے میں ویسٹ انڈیز کے 7 ابتدائی بلےبازوں کو پویلین روانہ کیا، نعمان علی نے 4، ساجد خان نے 2 اور ڈیبیو کرنیوالے کاشف علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کریں۔

اس موقع پر کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو بڑا اسکور کرنے سے روک سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا جبکہ خرم شہزاد کو آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.