پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا مقدمہ، رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار

0 4

سیشن عدالت نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمہ میں لیگی رہنما رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دے دیئے۔

گوجرانوالہ میں ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے مقدمہ میں رانا ثنا اللہ کی طلبی اور رانا ثنا اللہ کی بے گناہی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم دے دیا، کالعدم ہونے والے تینوں احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کیے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کی طرف سے جوڈیشل مسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، مقدمہ اکتوبر 2020 میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، رانا ثنااللہ پر پی ٹی آئی دور حکومت میں بنائے گئے مقدمہ میں پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.