نہج البلاغہ کی تعلیمات کو زندگی کےتمام شعبوں میں عملی شکل دینے کی ضرورت ہے، آیت اللہ یعقوبی

0 29

مرجع عالیقدرآیت اللہ العظمی شیخ محمد یعقوبی(دام ظلہ) نے اپنے خطاب میں نہج البلاغہ کی اہمیت اور اس کی تعلیمات کو معاشرتی زندگی میں عملی شکل دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امیر المؤمنین علیہ السلام کی تعلیمات کو اجاگر کرنے اور ان کی شخصیت کو معاشرے میں متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

عراق کے مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد یعقوبی نے اپنے درس خارج میں کہا ہے کہ نہج البلاغہ کے احیاء اور اس کے بابرکت مضامین کو زندگی کے تمام پہلوؤں میں عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

مرجع عالیقدرآیت اللہ العظمی شیخ محمد یعقوبی(دام ظلہ) نے کہا ہے کہ ان شاءاللہ ایک دن نہج البلاغہ کو بھی حوزہ علمیہ کے رسمی دروس میں شامل کیا جائے گا، جیسا کہ قرآن کریم کی تفسیر کو گوشہ نشینی سے نکال کر حوزہ کے بنیادی دروس کا حصہ بنایا گیا۔

مرجع عالیقدرآیت اللہ العظمی شیخ محمد یعقوبی(دام ظلہ) نے قرآن مجید کی آیت وَقَالَ الرَّسُولُ یَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِی اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا﴾ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نہج البلاغہ کی تعلیمات کو فراموشی کے سپرد نہیں کیا جانا چاہیے لہذا نہج البلاغہ کی تعلیمات کو معاشرتی زندگی کے تمام شعبوں میں عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

مرجع عالیقدرآیت اللہ العظمی شیخ محمد یعقوبی(دام ظلہ) نے امیر المؤمنین علیہ السلام کے اقوال، شخصیت، سیرت اور موقف پر تحقیق کے لیے ایک خصوصی ادارہ قائم کرنے کی تجویز بھی دی۔ اس اقدام کا مقصد شیعہ افراد کو امام علی علیہ السلام کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کرنا اور ان کی شخصیت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے تاکہ حضرت علی علیہ السلام کے اقوال ان کے لئے ہدایت کا ذریعہ بن سکیں۔

مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی شیخ محمد یعقوبی(دام ظلہ) نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے امام علی علیہ السلام کے مالک اشتر کے نام خط کو انسانی حقوق کے قدیم اور قیمتی متون میں شامل کیا ہے۔مرجع عالیقدرآیت اللہ العظمی شیخ محمد یعقوبی(دام ظلہ) نے کہا ہے کہ نہج البلاغہ امام علی علیہ السلام کے اقوال، خطبات، مکتوبات اور حکمتوں کا مجموعہ ہے، جو کہ اسلامی تاریخ کے سب سے اہم ادبی اور دینی متون میں سے ایک ہے۔ اس کی اہمیت کئی وجوہات کی بنا پر ہے جیسا کہ نہج البلاغہ میں امام علی علیہ السلام نے مسلمانوں سمیت ہر انسان کو دین، اخلاق، عدل، انصاف، اور انسانیت کی اعلیٰ قدروں کی تعلیم دی ہے۔ ان کے اقوال میں سچائی، انصاف، تقویٰ، صبر، اور ایثار کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

مرجع عالیقدرآیت اللہ العظمی شیخ محمد یعقوبی(دام ظلہ) نے کہا ہے کہ امام علی علیہ السلام نے مختلف مواقع پر اپنے خطبوں اور مکتوبات میں حکمتِ سیاست، عدلیہ، اور حکومتی امور پر گہری بصیرت فراہم کی ہے۔ ان کے اصولوں میں عوام کے حقوق کی حفاظت اور حکمرانوں کی ذمہ داریوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے نہج البلاغہ نہ صرف حقوق انسانی کی علمبردار کتاب بلکہ عربی لغت کا ایک عظیم شاہکار ہے۔ اس میں استعمال ہونے والے الفاظ، جملے، اور تراکیب اپنے اندر بے مثال خوبصورتی اور تاثیر سموئے ہوئے ہیں یہ ہرایک ذی شعور کے لیے ایک قیمتی خزانہ ہے۔

مرجع عالیقدرآیت اللہ العظمی شیخ محمد یعقوبی(دام ظلہ) نے کہا ہے کہ نہج البلاغہ میں امام علی علیہ السلام کے کلام میں بہت ساری گہرائیاں اور تعلیمات شامل ہیں، جو انسان کو اس کی حقیقی ذات کی پہچان اور اللہ کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کی رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔نہج البلاغہ میں امام علی علیہ السلام نے مختلف فکری، فلسفیانہ اور عقلی مسائل پر بحث کی ہے۔ ان کے اقوال میں زندگی کی حقیقت، موت، تقدیر، اور انسان کی ذمہ داریوں کا تعین موجود ہے۔

امام علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ میں معاشرتی انصاف اور حقوقِ انسانی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ خاص طور پر مسلمانوں کے درمیان عدل و انصاف کی ضرورت اور حکمرانوں کی اخلاقی ذمہ داریوں کی وضاحت کی گئی ہے۔مجموعی طور پر، نہج البلاغہ کا مطالعہ انسان کو فکری، اخلاقی، دینی، اور روحانی حوالے سے نہ صرف رہنمائی فراہم کرتا ہے بلکہ اسلامی تہذیب و ثقافت کے ایک اہم ستون کے طور پر اس کی اہمیت بھی بڑھاتا ہے۔ اس لیے ہمیں نہج البلاغہ میں شامل ہر ایک فرمان امیرالمومنین علیہ السلام کو ہر طالبعلم کے ذہن پر نقش کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے پڑینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.