وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں ملتا پاکستان وفا نبھائےگا۔
بھنبھر آزاد کشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنےکی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیرکاز سے وابستگی غیر متزلزل ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھرپور اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھےگا۔
وزیراعظم نےکہا کہ معاشی چیلنجز کم ہو رہے ہیں، معیشت میں بہتری آرہی ہے، ایکسپورٹس اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، قرضہ کم ہورہا ہے، اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزیدکم ہونےکی توقع ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، آج پاکستان خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے، ملکی ترقی کے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدےکو پورا کریں گے، پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام ضرور واپس لےگا۔