ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ،حماد ہادی خان نے ڈائمنڈ کیٹیگری جیت لی

ڈائمنڈ کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑی حماد نے 24 میں سے 21 گیمزجیتیں

0 78

لاس ویگاس(شوریٰ نیوز)ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ،حماد ہادی خان نے ڈائمنڈ کیٹیگری جیت لی،ڈائمنڈ کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑی حماد نے 24 میں سے 21 گیمزجیتیں، حمادہادی خان نے ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ کی ڈائمنڈ کیٹیگری جیت لی۔امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونیوالی چیمپئن شپ کی ڈائمنڈ کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑی حماد نے 24 میں سے 21 گیمزجیتیں، حماد ہادی خان کا اسپریڈ سکور 1854 رہا۔واضح رہے کہ حمادہادی خان نےتیسری بارورلڈ ٹائٹل جیتا ہے ،2017 میں تھائی لینڈ پرنسس کپ اور2018 میں انگلینڈ میں ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ کی اوپن کیٹیگری بھی جیت چکے ہیں ۔پاکستان کے محمد عنایت اللہ نے اوپن کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی، ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ میں دنیا کے 200 سے زائد ٹاپ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.