برطانیہ کا فلسطینیوں کیلئے امداد کی روانی یقینی بنانے کا مطالبہ

0 8

برطانیہ نے فلسطینیوں کیلئے امداد کی روانی یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجمن نیتن یاہو کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد غزہ میں انسانی امداد کی بلا تعطل آمد کو یقینی بنایا جائے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سٹارمر نے نیتن یاہو کے ساتھ مستقل اور پرامن حل تک پہنچنے کی طرف کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا، ایک ایسا حل جو اسرائیل کی سلامتی اور استحکام کی ضمانت دے۔

میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ برطانیہ سیاسی عمل کی حمایت کے لیے اپنی طاقت کے مطابق ہر وہ کام کرنے کے لیے تیار ہے جو فلسطینی ریاست کے قیام کا باعث بھی بنے۔

انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ دفاع اور سلامتی کے امور پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، خاص طور پر ایرانی خطرے کا مقابلہ کرنے میں تل ابیب اور لندن کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.