برطانیہ میں آن لائن چاقو خریدنے والوں کو شناختی دستاویز یا پاسپورٹ دکھانا ہوگا

0 5

برطانوی حکومت نے چاقو کی آن لائن فروخت کے لیے سخت اقدمات متعارف کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آن لائن کمپنیوں کو چاقو خریدنے والے کی اچھی طرح سے شناخت چیک کرنا ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن چاقو فروخت کرنے والوں کو خریدار کی شناختی دستاویز، پاسپورٹ وغیرہ چیک کرنا ہوگا۔ خریدار کو عمر کے ثبوت کے لیےلائیو ویڈیو بھی ریکارڈ کرانا ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے یہ فیصلہ گزشتہ سال جولائی میں ساؤتھ پورٹ میں ہوئی واردات کے بعد کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کے 17 سال کے قاتل نے آن لائن چاقو خریدا تھا۔

برطانوی وزیر اعظم سرکیئر اسٹارمرکا کہنا ہےکہ بچوں کی مہلک ہتھیاروں تک باآسانی رسائی حیران کن ہے۔ 2 کلک کرکے آن لائن چاقو خریدنےکا سلسلہ جاری نہیں رہ سکتا۔

عام انتخابات میں کامیابی سے قبل برطانوی وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آکر وہ ملک میں بڑھتے ہوئے چاقو سے حملوں کے واقعات کی روک تھام کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.