پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

0 5

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 228 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی چھائی رہی، کاروباری دن کے اختتام پر 1598 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 443 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 15 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.85 روپے سے کم ہو کر 278.70 روپے پر آگیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.