کرم کے علاقے بگن میں جاری آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ کرم کے علاقے بگن میں 19سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی اداروں نے انٹیلی جینس کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کارروائیاں کی جس دوران بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقامی عمائدین اور لوگوں نے آپریشن کےدوران تعاون کیا اورمعلومات کی فراہمی کویقینی بنایا، یہ کامیابی علاقےمیں دیرپا امن کےقیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمےکی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فریقین کےدستخط شدہ معاہدے کےمطابق شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر سامان رسد لےکر آج قافلہ پاراچنار کے لیے روانہ ہوگا۔