پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ کر دیا گیا

0 3

پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ کر دیا گیا۔

میٹرک کے مضامین میں آلائیڈ ہیلتھ سائنسز، ایگری کلچر،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرپینیورشپ کے گروپس بھی شامل کر لیے گئے۔

نئے تعلیمی سال سے یہ نئے گروپس بھی پڑھائے جائیں گے۔

سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر نے کہاکہ ہیلتھ سائنسز پڑھانے والے اسکول ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتال کے قریب ہوں گے۔

انہوں نے بتایاکہ میٹرک امتحانات کے نمبر 1100 ہی رہیں گے۔ طالب علم نویں جماعت کے آغاز میں مضامین کے گروپ کا انتخاب کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.