علیم خان نے پاکستان پوسٹ کو عالمی معیارکی کوریئرکمپنی بنانےکا ٹاسک دے دیا

0 4

وفاقی وزیرمواصلات ونجکاری علیم خان نے پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانےکا ٹاسک دے دیا۔

وفاقی وزیر مواصلات ونجکاری علیم خان کی زیرصدارت پاکستان پوسٹ کا جائزہ اجلاس ہوا۔

علیم خان نےکا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کے بہتربزنس ماڈل سے چند ماہ میں مثبت تبدیلی نظرآنے لگی ہے، ہمیں کفایت شعاری کے ساتھ غیرضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔

وزیرمواصلات نے پاکستان پوسٹ کو 30 جون تک ریونیو 14 ارب تک بڑھانےکا ٹاسک دیا اور پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانےکا ٹاسک بھی دے دیا۔

پاکستان پوسٹ کے حکام نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان پوسٹ نےگزشتہ سال کے مقابلے 23.5 فیصد زائد محصولات حاصل کیے ہیں، پاکستان پوسٹ نے1.4 ارب روپے مالیت کے نئےکاروبار بڑھانے کے اقدامات لیے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اخراجات میں کمی کے اقدامات سے رواں مالی سال 2.4 ارب روپےکی بچت ہوگی، بقایاجات کی وصولی اور پوسٹ آفس کی بلڈنگز کو کرائے پر دینے سے محصولات میں اضافہ ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.