مارکوروبیو کے امریکی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالتے ہی محکمہ خارجہ کے کئی اہلکار مستعفی

0 4

وزیر خارجہ مارکو روبیو کے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی محکمہ خارجہ میں اہلکاروں کی بڑی تعداد مستعفی ہوگئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا منصب سنبھال لیا ہے جس کے بعد امریکا میں بڑے پیمانے پر انتظامیہ تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی اور نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی محکمہ خارجہ میں اہلکاروں کی بڑی تعداد مستعفی ہوگئی ہے۔

ٹرمپ ٹیم نے محکمہ خارجہ کے کئی افسروں اور دنیا بھر میں تعینات بعض سفیروں سے استعفے مانگے تھے۔

اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ کی واشنگٹن میں بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں، ان 4 ممالک کو چین کے خلاف اتحاد سمجھا جاتا ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہہ چکے ہیں کہ امریکا کیلئے چین سب سے زیادہ خطرناک دشمن ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.