خیبرپختونخوا کے کاروباری وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ

0 3

خیبرپختونخوا کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے کاروباری وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دورہ کیا۔

ایس آئی ایف سی اجلاس میں متعلقہ شعبوں کی ترقی اور تجارتی فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا، مختلف صنعتوں، آئی ٹی، توانائی، سیاحت، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں سے متعلق اہم پالیسی امور زیر بحث آئے۔

ایس آئی ایف سی نے صنعتی و اقتصادی ترقی کیلئے وفاقی و صوبائی تعاون کی ضرورت پر زور دیا، کاروباری وفد نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ اہم اجلاس خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کیلئے سنگ میل ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معیشت کی بحالی اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.