فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے پلان شیئر کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آرذرائع نے بتایا کہ پورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنٹینرز کلیئرنس، اسمگل ہونے والے سامان کی نیلامی اور انفورسمنٹ صلاحیت میں بہتری کی جائے گی۔
ایف بی آر نے کہا ہے کہ انڈر ٹیکس سیکٹر سے ٹیکس وصولی اور عدالتوں میں کیسز کو جلد کلیئر کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کی آمد سے قبل تمام اقدامات پر پیش رفت کی جائے گی۔
جنوری کے دوران ایف بی آر کو تقریباً 960 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے، 385 ارب ریونیو شارٹ فال ملا کر جنوری کا ٹیکس ہدف ایک ہزار 340 ارب روپے تک ہے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ رواں ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔