اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوسکا

0 4

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی جاسکیں، ملازمین کی نومبر اور دسمبر کی تنخواہیں واجب الادا ہیں۔

خیال رہےکہ دو ہفتے قبل میڈیا نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈی جی نے فوری طور پر تنخواہیں کلیئر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہ ادا کردی گئی تھی تاہم اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.