توشہ خانہ کیس کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل کی سماعت آج ہو گی

6 جولائی کو توشہ خانہ کیس پر کارروائی روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی

0 76

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)توشہ خانہ کیس کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل کی سماعت آج ہو گی  ،6 جولائی کو توشہ خانہ کیس پر کارروائی روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی، سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلیے مقرر کردی۔جسٹس یحییٰ آفریدی او رجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل کی آج سماعت کرے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے6 جولائی کو توشہ خانہ کیس پر کارروائی روکنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل میں توشہ خانہ ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.